کراچی (وقا ئع نگار) اومنی گروپ کی جانب سے اربوں روپے کی چینی غائب کرنے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے صائمہ مجیدکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے بینکنگ کورٹ میں اربوں روپے کی چینی غائب کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔اومنی گروپ کے سربراہ انورمجیدکودوسری باربھی پیش نہ کرنے پرعدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔ عدالت نے اس موقع پر مقدمے میں نامزد ملزمہ صائمہ مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔عدالت نے انور مجید کے وکلا اور جیل حکام سے استفسار کیا کہ انور مجید کہاں ہیں؟۔ جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ انہیں لینے ہسپتال گئے تھے مگر وہاں سے میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیا گیا۔ عدالت نے سوال کیا کہ ہم نے انورمجیدکامیڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے والے ڈاکٹرکوبلایاتھاوہ کہاں ہیں۔یہ روایتی میڈیکل سرٹیفکیٹ ہے،پہلے والے میں اضافہ کرکے بھیج دیاگیا ہے۔عدالت کے سوال کرنے پر انور مجید کے وکیل نے بتایا کہ انورمجیدکودل کے عارضے سمیت دیگربیماریاں لاحق ہیں، انورمجیدکادل صرف23فیصدکام کررہاہے۔ وکیل کے جواب پر عدالت کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بیماری نہیں کہ انورمجیدچل پھرنہ سکتے ہوں۔یہ بتائیں انورمجیدکوایک ماہ سے کیوں رکھا ہواہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ کیس میں کسی بھی صورت التوا نہیں چاہتے۔جواب میں ملزم کے وکیل نے کہا کہ ذاتی معالج نے طبعیت کی خرابی کے باعث اسٹنٹ نہیں ڈالا، انورمجیدکوطبیعت خرابی کے باوجودجیل لے جانے سے مزیدخراب ہوئی۔ وکیل کے جواب پر عدالت کا مؤقف تھا کہ ڈاکٹرکووضاحت کیلیے بلایا تھابیماری کے بارے میں آگاہ کریں۔ ساتھ ہی ساتھ عدالت نے ان کے وکیل کو حکم دیا کہ آپ انورمجیدکا دستخط شدہ وکالت نامہ جمع کرائیں۔ ہمیں انورمجیدکے وکالت نامے اورکیس آگے چلنے سے غرض ہے۔عدالت نے ملزمان کے وکلا کومقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت 6دسمبرتک ملتوی کردی۔
اومنی شوگر سکینڈل: صائمہ مجید کے وارنٹ گرفتاری جاری، انورمجیدکودوسری باربھی پیش نہ کرنے پرعدالت کا اظہارِ برہمی
Nov 21, 2018