لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری اور پاکستان سکاٹ لینڈ/برطانیہ بزنس کونسل کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان سکاٹ لینڈوبرطانیہ بزنس کونسل کے چیئر مین مسٹر جولین ہیملٹن بارنز اور لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر نے معاہدے پر دستخط کئے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ایگزیٹو کمیٹی ممبران بھی موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے تاہم اس سلسلے میں دونوں ممالک کے نجی شعبے اور کاروباری برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
لاہور چیمبر اوربرطانیہ بزنس کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط
Nov 21, 2018