اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر لطیف کھوسہ اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے جنرل سیکرٹری فرحت اﷲ بابر نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے لے کر بینظیر بھٹو کے قتل اور آصف زرداری کے عدالتی ٹرائل سمیت دیگر معاملات میں پیپلز پارٹی کو عدالتوں سے انصاف نہیں ملا ٗ شہید بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث جنرل مشرف کو چوہدری نثار نے دبئی بھجوایا ٗ بینظیر قتل کیس میں تمام چیزیں ریکارڈ پر آنے کے باوجود ملزموں کو رہا کرنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ٗعدالتوں کا دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، سب کو ایک جیسا انصاف ملنا چاہیے۔