پاکستان اہم اتحادی ، فوجی تعلقات مین تبدیلی نہیں آئی: پینٹاگون

واشنگٹن( آن لائن/ نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کے بعد امریکی وزارت دفاع نے اسلام آباد کو جنوبی ایشیاء میں واشنگٹن کا اہم اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔ڈائریکٹر پریس آپریشنز پینٹاگون کرنل راب میننگ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ خطے میں پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات ہیں اور پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے اسلام آباد کا کردار کلیدی رہا ہے۔ علاوہ ازیں سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے سخت بیانات پر پاکستان کے جوابی ردعمل اور احتجاج کے بعد امریکی حکومت نے پاکستان سے تحریری رابطہ کیا ہے سینئر امریکی حکام نے پاکستان کے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا امریکی حکام کی جانب سے سفارتی سطح پر روابط برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ میں کئے گئے فیصلوں پر بات چیت جاری رکھنے کی بات کی گئی سینئر امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کی جانب سے کئے گئے تعاونی کی قدر ہے امریکہ کو پاکستان کے مزید تعاون کی ضرورت رہے گی دونوں ممالک کے درمیان رابطہ جاری رکھا جائے گا۔امریکی حکام نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے امریکی حکام نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کی قربانیوں سے متعلق آگاہ کرے گا وعدہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...