بھارتی اداکار امیتابھ بچن کی عید میلادالنبیؐ پر مبارکباد ‘کسانوں کا 4 کروڑ قرض ادا کر دیا

ممبئی( آن لائن )بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سب کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کر دی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری نیک تمنائیں سب کے ساتھ ہیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایک تصویر بھی شئیر کی اور اپنے چاہنے والوں کو پر امن رہنے اور خوشحال زندگی گزارنے کی تلقین کی۔امیتابھ بچن کے اس ٹویٹ نے جہاں ان کے فالوورز کو چونکا دیا وہیں عید میلادالنبی ﷺ منانے والے ٹویٹر صارفین نے امیتابھ بچن کے اس ٹویٹ پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔اور کہا کہ آپ جیسے لوگ ہی ہیں جو دو قوموں میں مذہبی اور سماجی اختلافات ہونے کے باوجود قوموں کے مابین ہم آہنگی کو قائم رکھنا جانتے ہیں۔جبکہ بالی وڈ سٹار نے 1398 کسانوں کا 4 کروڑ سے زائد کا قرضہ ادا کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...