صوابی ‘ ریاست جونا گڑھ کے وزیر اعظم بخشی اکرم کی 122سالہ پرانی قبر دریافت

Nov 21, 2018

صوابی( نامہ نگار)صوابی کے تاریخی مقبرے میں متحدہ ہندوستان کی ریاست جونا گڑھ کے وزیر اعظم بخشی محمد اکرم کی 122سالہ پرانی قبر دریافت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بخشی محمد اکرم صوابی کے رہائشی تھے ۔ 1896میں ان کی وفات بھارتی ریاست جونا گڑھ میں ہوئی تھی۔ وہ 1857 کی جنگ آزادی کے بعد بھارت جا کر وہاں مقیم ہو گئے اور وہاں شادی بھی کی۔ اس دوران وہ وفات سے قبل وہ راجپوت کے دور حکومت میں بھارتی ریاست جالور کے وزیر اعظم تھے ۔ لیکن بخشی محمد اکرم کی تاریخ کے حوالے سے کتابوں میں کسی قسم کا ذکر نہیں ہے البتہ ان کی قبر پر مکمل تاریخ لکھی گئی ہے بخشی محمد اکرم کی قبر صوابی کے برہ قبر ستان میں واقع ہے اور اس پر باقاعدہ تختی لگی ہوئی ہے۔ مرحوم سابق وزیر اعظم بخشی محمد کی اولاد بھی وفات ہو چکی ہے تاہم ان کے پوتے پوتیاں نواسے اور نوا سیاں حیات ہیں اور ان کاعمر خیل ، عنایت خیل قبیلہ آج بھی یہاں موجود ہیں ۔ سابق وزیر اعظم بخشی محمد اکرم رحیم خان بابا کے گھر صوابی میں پیدا ہو ئے تھے وہ ایک دیانتدار اور سنجیدہ اور دیندار انسان تھے جب کہ اپنے گائوں صوابی کے نمبر دار بھی رہ چکے تھے۔ ہندوستان میں شادی کے بعد ان کے ہاں تین بیٹے اکبر شاہ ، نادر شاہ اور احمد شاہ پیدا ہوئے تھے ۔

مزیدخبریں