اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر نے سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے پٹواریوں کو ان کے پسندیدہ مواضعات میں ٹرانسفر کردیا

Nov 21, 2018

ملتان (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر نے صرف 10 دنوں کے بعد ہی اپنے آرڈر واپس کرا لئے۔ سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے پٹواریوں کو ان کے پسندیدہ مواضعات میں ٹرانسفر کردیا بتایا گیا پٹواری شہزاد حسین‘ مظہر حسین اور حنیف پٹواری سے ان کے مواضعات کا چارج واپس لیا گیا جبکہ پٹواری سجاد حسین اور کامران اعجاز کو 10 دنوں کے بعد نئے مواضعات میں ٹرانسفر کیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ 10 نومبر کو ٹرانسفر ہونے والے پٹواریوں نے اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کی بجائے چارج کے لین دین میں لیت و لعل سے کام لیا ہے اور پسندیدہ مواضعات کے حصول کے لئے کوشش شروع کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں