مظفرگڑھ مذبحہ پر چھاپہ‘300 کلو مضر صحت گوشت برآمد‘ تین افراد گرفتار

مظفرگڑھ(نامہ نگار)مذبحہ خانے پر چھاپہ‘ 300کلو مضر صحت گوشت برآمد ‘ 3 افراد کو گرفتار ‘تفصیلات کیمطابق پرانا تلکوٹ روڈ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیرقانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر 300 کلو مضرصحت گوشت برآمد کرلیا.پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق مذبح خانے میں لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت تیار کیاجاتا تھا اور گوشت پر جعلی مہریں لگاکر مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا.فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کیمطابق برآمد ہونے والے مضر صحت گوشت کو پولیس اور لائیوسٹاک آفیسرز کی موجودگی میں تلف کر دیا گیا.جبکہ ناقص گوشت تیار کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن