لاہور( پ ر)پاکستان ڈبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام (ایس آئی سی اے ایس) لاہور میں رضی الدین شیخ آل پاکستان سینٹر ڈبیٹنگ چیمپئن شپ 2018ء منعقد کی گئی انگلش اور اردو زبان میں منعقد کئے جانے والے ان مقابلوں میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور فیصل آباد سے 66 ٹیموں نے شرکت کی مقابلے میں انگلش کی 16 جبکہ اردو کی 8 ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی سوسائٹی کی صدر عائشہ عامر احمد کا کہنا تھا کہ ڈبیٹ سٹوڈنٹس کے اندر یہ شعور اجاگر کرتی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے اختلاف رائے رکھتے ہوئے دوسروں کی بات بھی سنیں مریم حسین کو اچھے مقاصد کیلئے کام کرنے کے حوالے سے کی گئی تقریر پر ملالہ یوسفزئی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ایس آئی سی اے ایس کی پرنسپل ثمینہ رضا نے کہا کہ ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ ہم غیر نصابی سرگرمیوں پر خاص توجہ دیں ۔
ڈبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریری مقابلوں کا انعقاد
Nov 21, 2018