مٹھی بھر لوگ چاردہائیوں تک قومی وسائل میں نقب لگاتے رہے:ملک اسدکھوکھر

لاہور( خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ممتازرہنماء اورنامزدامیدوارپنجاب اسمبلی پی پی168 ملک اسدعلی کھوکھرنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قومی ایجنڈانویدانقلاب ہے ، اپوزیشن اپنا منفی پروپیگنڈا بندکردے۔ مٹھی بھر لوگ چاردہائیوں تک قومی وسائل میں نقب لگاتے رہے، ان کی بداعمالی ،بدعنوانی اوربدانتظامی نے ملک کو مقروض جبکہ معیشت کو مفلوج کردیا،اس نازک صورتحال میں باامرمجبوری چند سخت فیصلے کرناپڑے تاہم چندماہ بعد ہرسطح پرخوشحالی کادوردورہ ہوگا ۔ ماضی کے حکمرانوں نے ہماری حکومت کوخالی خزانہ ، قرض کابوجھ اورکشکول ورثہ میں دیا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت پردوست ملک بھرپوراعتماد کااظہارکرتے ہوئے پاکستان کی بھرپورمددکررہے ہیں۔وہ انتخابی مہم کے دوران مختلف آبادیوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔

ای پیپر دی نیشن