شکاگوسٹی(این این آئی+ نیٹ نیوز)امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ سے چارافرادہلاک ہوگئے ،جنوبی شکاگو میں مرسی ہسپتال کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد اسپتال کو جزوی طور پر خالی کرا لیا گیا ،فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا یا اس نے خود کشی کی ۔ادھر ریاست کولوراڈو میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا،جس کی تلاش جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شہر شکاگو میں واقع مرسی ہسپتال کے قریب ایک شخص نے فائرنگ کر کے پولیس اہل کار سمیت کئی افراد کو زخمی کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعے میں حملہ آور اور دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس اہل کار سمیت کئی افراد زخمی ہیں، تاہم ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔حملہ آور 32 سالہ شخص بتا یا جا تا ہے، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا یا اس نے خود کشی کی ۔جنوبی شکاگو میں مرسی اسپتال کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد ہسپتال کو جزوی طور پر خالی کرا لیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے حملہ آور نے اپنی سابقہ منگیتر کو جو ڈاکٹر تھی‘ فائرنگ سے نشانہ بنایا اور ورہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ادھر امریکی ریاست کولوراڈو میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈینور میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا،جس کی تلاش جاری ہے۔