سرائیکی پارٹی کا یاد دہانی کیمپ تیرہویں روز میں داخل

Nov 21, 2018

ملتان( لیڈی رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کایاددہانی کیمپ آج تیرہویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپ کی قیادت مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو نے کی۔ کیمپ میں اظہار یکجہتی کیلئے سلیم الرحمن میؤ، ملک عاشق بھٹہ، نذیر کاٹھیا، جمیل بھٹی، سید عرفان شاہ، فرمان اللہ خان، ایم اقبال بلوچ نے بھی شرکت کی۔ سرائیکی لائرز فورم کے صدر ملک نعیم اقبال، ملک جاوید چنڑ، ملک صفدر حسین کھوکھر، ملک یعقوب وینس، محمد صفدر رتھ، محمد دلدار، ملک فیصل بپہ، محمد سلیم، ملک محمد افضل ناصر، محمد ناصر، محمد شریف، سید جعفر حسین شاہ اور دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہم سرائیکی پارٹی کی جدوجہد کو اور بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور صوبہ سرائیکستان کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ مرکزی صدر پاکستان سرائیکی پارٹی ملک اللہ نواز وینس نے اپنے خطاب میں کیا۔ حکمران اپنے وعدے کے مطابق 100دن میں صوبے کے قیام سے یوٹرن لیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ مگر اب صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لئے سرائیکی خطے میں تمام لوگ متفق ہوچکے ہیں اور صوبے کے قیام کے لئے ہر قسم کی مالی جانی قربانی کیلئے تیار ہیںاور پھر اس تحریک کا دائرہ اسلام آباد تک ہوگا اور پاکستان سرائیکی پارٹی جب اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دے گی تو وہ دھرنا صوبے کے قیام تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں