2پان شاپس، کیمیکلز استعمال، حشرات زدہ مٹھائیوں کی فروخت پر سویٹس شاپ سیل

Nov 21, 2018

راولپنڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ناقص اشیائے خورونوش کیخلاف کارروائیاں کر تے ہو ئے ممنو عہ گٹکا کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر3فوڈ پوائنٹس سر بمہرکر دئیے متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 201,000کے جرمانے ا ور وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک اور دیگر اشیاء تلف کی گئیں۔ راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو لائسنس نہ ہو نے،ناقص اشیاء کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر 172,000 کے جر مانے عائد کیے گئے۔ ممنوعہ گٹکا،باسی مچھلی،زائدالمعیاد اشیاء اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔متعدد کریانہ سٹورز،فاسٹ فوڈ پوائنٹس،پروڈکشن یونٹس،سویٹس شاپس اور بیکرز کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

مزیدخبریں