مدرسہ سراجیہ نظامیہ اصغر مال میں سیرت النبیؐ کانفرنس کل ہوگی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مدرسہ سراجیہ نظامیہ اصغر مال میں کل مغرب کے بعد سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد ہوگی جس میں وزیر مذہبی امور نور الحق قادری خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں مولانا سمیع الحق کی شہادت پر اظہار خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، راشد حفیظ، سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق عمر اسد گل، مولانا حامد الحق، مولانا اجمل قادری، علامہ محمد احمد لدھیانوی، مولانا لعل احسان خلیل، مولانا سید یوسف شاہ، مولانا سید عبدالخبیر، مولانا محمد قاسم خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن