ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی، شیخ انصر عزیز

اسلام آباد (وقائع نگار)ماحولیاتی آلودگی کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہم سب نے مل کر کاوشیں کرنی ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا اور ماحول دوست ملک دے سکیں۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے منگل کے روز اسلام آباد کے لیک ویو پارک میں پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں پاکستان سپر لیگ کی دو مرتبہ فاتح ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے لیک ویو پارک میں رضا کارانہ طور پر پودے لگائے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر ِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی تھے۔ اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے کہا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن نے اس سال روایتی شجر کاری میں مزید جدت لا کر پرائیویٹ شعبوں کو بھی شجر کاری مہم میں شامل کیا ہے جس کے بڑے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایم سی آئی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کو جگہ اور دیگر تکنیکی معاونت فراہم کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن