افریقی اصلاحات سے جرمن سرمایہ کاری بڑھے گی: چانسلر مرکل

برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلامرکل نے کہا ہے کہ براعظم افریقہ میں سیاسی، مالیاتی اور ٹیکس اصلاحات سے وہاں جرمن سرمایہ کاری میں اضافہ یقینی ہے۔ جرمن چانسلر نے یہ بات ملکی دارالحکومت برلن میں منعقدہ کمپیکٹ وِد افریقہ نامی اجلاس میں کہی۔ انہوں نے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پچاس سے زائد افریقی ممالک عالمی مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن