ایران کے ساتھ کشیدگی :امریکی بحری بیڑے کا آبنائے ہرمز سے سفر

واشنگٹن(این این آئی)امریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے جلو میں اس کا طیارہ بردار بحری بیڑا ابراہام لنکن آبنائے ہرمز سے گزرا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے ٹویٹر پر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی تصویر شائع کی۔ آبنائے ہرمز ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہے۔ امریکی بحری بیڑے کے ساتھ تین دوسرے جنگی بحری جہاز بھی شامل تھے۔آبنائے ہرمز کی دفاعی، تزویراتی اور تجارتی اہمیت مسلمہ ہے اور دنیا کے تیل کا تقریبا پانچ فیصد اسی راستے گذرتا ہے۔پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج اور ایرانی کوسٹ گارڈ کے درمیان پیشہ وارانہ روابط موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن