لاہور ( پ ر ) محکمہ بجلی کے ملازمین کو محکمہ کی بہتر کارکردگی اوربجلی کے صارفین کی خدمت اور بجلی چوری روکنے اور اس کے واجبات کی وصولی کے لئے اپنی خدمات بطور عبادت سرانجام دیتے رہنا چائیے ملازمین کی محنت سے پچھلے سال کے مقابلہ میں بجلی چوری روکنے میں1.40فیصد کمی ہوئی ہے۔ اور 121ارب حالیس کروڑ زیرالتوا ء بجلی کے واجبات کی وصول میں اضافہ ہواہے حکومت محکمہ بجلی کارکنوں کے جائز مسائل بد ستور حل کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار عمر ایوب وفاقی وزیر برائے توانائی نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے نمائندگان سے باہمی ملاقات میں کیتا اس موقع پراجلاس میں عرفان علی وفاقی سیکرٹری برائے توانائی حکومت پاکستان اور وسیم مختار مینجنگ ڈائریکٹر پیپکو بھی موجود تھے یونین کے وفد کی قیادت بزرگ مزدور راہنما ء خورشید احمد جنرل سیکرٹری یونین نے کی اس موقع پر یونین کے نمائندگان نے انسے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ سالہا سال کے دیرینہ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر اور محکمہ بجلی کی خالی آسامیوں کے جلد بھرتی کے فیصلوں پرجلد عمل کراتے ہوئے محکمہ بجلی کے منافع بخش ادارے گدو تھرمل پاور ہائوس اور اسلم آباد ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی مجوزہ نج کاری کے فیصلوں کو عوامی مفاد میںنظر ثانی کر کے رکوائیں گے ۔