لاہور(خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح 11:30 بجے معصومیہ قبرستان نزد منشی ہسپتال، بند روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی، طارق بشیر چیمہ وفاقی وزیر، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور خاندان کے دیگر افراد نے بیگم کامل علی آغا کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔