اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)برطانیہ کے دورہ پر گئے ہوئے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل نیوی کے فرسٹ سی لارڈ، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول سٹاف (شپس) سے ملاقات کی، نیول چیف کو برطانوی رائل نیول کالج میڈل بھی عطا کیا گیا۔ نیول چیف نے سٹرٹیجک رائونڈ کانفرنس میں شرکت کی اور برطانیہ کے نیشنل میری ٹائم انفارمیشن سینٹر ، برٹش تھنک ٹینک اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹرٹیجک سٹڈیز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خطاب بھی کیا۔ ظفر محمود عباسی نے وزارت دفاع میں فرسٹ سی لارڈ ایڈمرل ٹونی راڈکین، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول سٹاف (شپس) ریئر ایڈمرل جم ہیغام اور چیپلین آف دی فلیٹ مارٹن جان گوف سے نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نیول چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔