سعودی عرب کا ایران کے فردو جوہری پلانٹ سے متعلق امریکی موقف کا خیر مقدم

سعودی عرب نے امریکا کی طرف سے ایران کے فردو جوہری پلانٹ پرپابندیوں کی دی گئی چھوٹ 15 دسمبر سے ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ 15 دسمبر 2019 سے ایران کی فردو جوہری تنصیبات پرپابندیاں عاید کرنے کے امریکی فیصلے پر سعودی عرب نے اطمینان کا اظہار کیا ہے،ذریعے کا کہنا تھا کہ م±ملکت امریکا کے اس اقدام کی حمایت کرتی ہے کیونکہ ایران اپنے جوہری پروگرام متعلق بین الاقوامی عاہدوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔سعودی حکومت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران کی جانب سے خطے کو بدامنی سے دوچار کرنے کی پالیسیوں پر سخت موقف اختیار کرے۔

ای پیپر دی نیشن