قرضوں کے تحقیقاتی کمشن کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی: بابر اعوان

Nov 21, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بنا ئی گئی قرضوں کی تحقیقاتی کمیشن نے ابتدائی رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم کو پیش کر دی، رپورٹ کے مطابق سابقہ 2 ادوار میں کمیشن کی مد میں 30فیصد رقم کھائی گئی، ڈاکٹر بابر اعوان نے وفاقی کا بینہ کو تبدیلیوں کا اشارہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اچھا کپتان جانتا ہے کہ کس کو کہاں کھیلنا ہے جبکہ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کرپشن کے نئے کیسز سامنے آنے والے ہیں اور یہ جو لوگ ہماری ، بیماری اور لاچاری کا شور مچایا کرتے ہیں، ان کا سورس کرپشن ہے۔ حکومت نے 20سالہ تاریخ میں سب سے مشکل فیصلے کئے، کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے اور جمہوریت خیر و عافیت سے لندن روانہ ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں