لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے اضافی فیسیں وصول کرنے کے خلاف درخواست پر رجسٹریشن اتھارٹی کو پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں کا 15 روز میں دوبارہ تعین کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سکولوں کی رجسٹریشن کو معطل کرنے کا حکم پر عمل درآمد روک دیا۔ عدالت نے درخواستوں پر مزید کاروائی 11 دسمبر کے لیے ملتوی کر دی۔ عدالت نے والدین اور اساتذہ درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ نجی سکول سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق فیسیں وصول نہیں کر رہی ہے۔ نجی سکولوں کی جانب سے اضافی فیسیں وصول کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔ عدالت نجی سکولوں کو سریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسیں وصول کرنے کا حکم دے۔ عدالت اضافی فیسیں وصول کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
ہائیکورٹ کا رجسٹریشن اتھارٹی کو نجی سکولوں کی فیس کا 15 روز میں دوبارہ تعین کا حکم
Nov 21, 2019