لاہور (سپیشل رپورٹر/ نامہ نگار) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت صوبائی سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مختلف صوبائی محکموں کے 32 افسروں کو گریڈ 19 اور 20 میں ترقی کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے 10 سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے تین پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ایک افسر کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دی گئی محکمہ پبلک پراسیکیوشن کے نو لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے آٹھ افسران جبکہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ایک افسر کو بطور چیف پروٹوکول آفیسر وزیراعلیٰ آفس گریڈ 19 میں ترقی کی منظوری دی گئی اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ خزانہ سیکرٹری سروسز سیکرٹری ریگولیشن سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی نامہ نگار کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے6 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن سی ٹی ڈی پنجاب لاہور مصطفی حمید ملک کو ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی پنجاب لاہور، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہوررضا صفدر کاظمی کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہور جبکہ یہاں سے ایڈیشنل ایس پی سٹی لاہور سید غضنفر علی شاہ کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر لاہور،ایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر لاہور بلال ظفر شیخ کو ایڈیشنل ایس پی سیکورٹی لاہور، ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز ڈویژن لاہور محمد فرقان بلال کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہورجبکہ ایس ڈی پی او کروڑ لعل عیسن لیہ لیاقت علی تارڑ کو ایس ڈی پی او کلورکوٹ بھکر تعینات کر دیا گیا ہے۔