شجاعت کا پیرپگارا سے ٹیلی فونک رابطہ ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چودھری شجاعت حسین نے پیر صاحب پگارا کو لاہور آنے کی دعوت دی‘ جسے پیر صاحب پگارا نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں دبئی جا رہا ہوں‘ واپسی پر لاہور کا دورہ کرونگا‘‘ شجاعت حسین پیر صاحب پگارا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا‘ بات چیت کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین سے سردار عتیق احمد خان نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ سردار عتیق نے کہا پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے۔ جس نے کشمیر کی پالیسی کو قائداعظم کے فرمودات کے عین مطابق اپنا رکھا ہے‘ چودھری شجاعت حسین سے درخواست کی کہ وہ پاکستانی قیادت سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات کریں۔ کشمیر تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیاسی ماحول کوجس طرح خوشگوار بنایا اس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں ان کی معترف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن