لندن میں برٹش سکھ کمیونٹی کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو کرتارپور راہداری کھولنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا،
وزیر اعظم کی جانب سے ان کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر نے ایوارڈ وصول کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ کرتارپور راہداری سے سکھوں اور مسلمانوں میں مزید ہم آہنگی اور پیار بڑھے گا۔
اس موقع پر میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سماجی خدمات پر سکھ کمیونٹی کے شکر گزار ہیں۔واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے رواں ماہ 9 نومبر کرتار پور راہداری کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔