شام پر اسرائیلی حملے میں 14افرادہلاک ہوئے،شامی آبزرویٹری

Nov 21, 2019 | 12:26

ویب ڈیسک

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ہمسایہ ملک شام میں ایران کے متعدد مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں شامی شہریوں کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے جمعرات کوجاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ان حملوں میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہوئے ، جن میں اطلاعات ہیں کہ اکثر کا تعلق ایران سے تھا۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکومت نے جوابی کارروائی میں متعدد حملوں کو ناکام بنایا ۔ اسرائیل ماضی میں بھی شام میں مبینہ ایرانی فوجی اڈوں اور کمانڈروں کو نشانہ بناتا رہا ہے۔

مزیدخبریں