فرانس میں منعقد ہونے والے موبائل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم سفوکیشن کو منتخب کر لیا گیا، فیسٹیول میں 800 میں سے صرف 50 فلمیں شامل ہو سکی ہیں۔ فرانس میں منعقد ہونے والے موبائل فلم فیسٹیول میں 91 ملکوں سے 800 فلمیں بھیجی گئی تھیں، جن میں سے صرف 50 فلمیں ہی سلیکٹ ہو پائی ہیں، جن میں پاکستانی فلم سفوکیشن بھی شامل ہے۔ فلم سفوکیشن کی کہانی بدلتی ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے نقصانات پر مبنی ہے، جس میں کرداروں کو انوکھے گیٹ اپ میں نمایاں کیا گیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار ارشد ملک ہیں، عکس بندی مزمل الہی نے جبکہ فلم کی ایڈیٹنگ فاروق جاوید نے کی ہے۔ فلم کے ہدایت کار ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم کا بین الاقوامی موبائل فلم فیسٹیول میں منتخب ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے پیرس میں ہونی والی اسکریننگ میں شامل ہونے کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔