بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواحی رہائشی علاقے تکا تولی مارکیٹ میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی،فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو منزلہ مارکیٹ سے دھوئیں کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں جوگزشتہ روزراجدھانی سپرمارکیٹ کی پہلی منزل پرلگی تھی، فائر بریگیڈ کے 25 یونٹ آگ بجھانے میں مصرف تھے یہ مارکیٹ1985 میں تعمیر ہوئی تھی اس میں کاسمیٹکس اور اس قسم کی دیگر اشیاءفروخت ہوتی ہیں ٹی وی کی تصویر سے پتہ چلا ہے کہ دو منزلہ مارکیٹ سے دھوئیں کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے تھے ابھی تک آتشزدگی سے کسی جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا، آگ لگنے کی وجوہات کا بھی پوری طور پر کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
ڈھاکہ، کاسمیٹکس مارکیٹ میں شدید آتشزدگی
Nov 21, 2019 | 15:21