چین میں لینڈ کے صوبے فوجیان کے ساحل میں ایک مال بردار تائیوانی جہاز ڈوب گیا جس پر9 افراد سوار تھے ریسکیو کارروائی کے دوران عملے کے 7 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 2 ابھی تک لا پتہ ہیں، تائیوانی جہاز ایک نامعلوم جہاز کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں دریائے من جیانگ میں الٹ گیاتھا،فوجیان جہاز رانی انتظامیہ کے مطابق حادثے کے وقت جہاز میں عملے کے 9افراد سوار تھے جن میں سے 6 کا تعلق تائیوان اور 3 کا انڈونیشیا سے ہے حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا ،2 تائیوانی اہلکان ابھی تک پلا پتہ ہیں ،صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر نے 3 گشتی کشتیاں مشرقی چینی سمندر میں بھیج دی ہیں اور چینی ریسکیو بیورو کے ساتھ رابطے کر کے پیشہ ورانہ ریسکیو جہاز اور ہیلی کاپٹر موقع پر بھیجنے کو کہا ہے درجنوں غیر فوجی بحری جہاز بھی ریسکیو آپریشن میں کام کر رہے ہیں ،آپریشن ابھی تک جاری ہے اورحادثے کا شکار ہونے والے جہاز سے تحقیقات جاری ہیں ۔
2 بحری جہازوں میں تصادم،تائیوانی مال بردار جہاز ڈوب گیا
Nov 21, 2019 | 15:40