اداکار خالد سلیم موٹا دونوں ٹانگوں سے محروم

Nov 21, 2019 | 16:45

ویب ڈیسک

بیماریوں کے باعث شوبز انڈسٹری سے دور پاکستانی فلموں کے معروف کامیڈی اداکار خالد سلیم موٹا کا شوگر لیول بڑھ جانے کی وجہ سے ان کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی۔ذیابیطس کی شدید بیماری کی وجہ سے گزشتہ دنوں خالد سلیم موٹا کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی تھی کیوں کہ اس میں موجود زخم مندمل نہیں ہورہا تھا۔ شوگر کے باعث ان کی ایک ٹانگ پہلے کاٹی جاچکی تھی۔خالد سلیم موٹا نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دعاﺅں کے طفیل میں جلد ٹھیک ہوجاﺅں گا۔واضح رہے کہ 300 سے زائد فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والے سینئر فنکار کو ابھی تک پرائیڈ آف پرفارمنس بھی نہیں دیا گیا۔

مزیدخبریں