وزیراعظم کی سری لنکا کا وزیراعظم منتخب ہونے پرمہندا راجا پاکسے کومبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مہندا راجا پاکسے کو مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کے روز ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے سری لنکا کے وزیراعظم کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سری لنکا کے وزیراعظم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

سری لنکا کے وزیراعظم نے مبارکباد دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سری لنکا اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن