لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر

Nov 21, 2019 | 20:42

ویب ڈیسک

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی(سی جے سی ایس سی)مقرر کردیا گیا۔ان کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ترجمان  کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پی ایم اے کاکول کے کمانڈنٹ اور کورکمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کر رہے ہیں، انہیں ہلال امتیازملٹری بھی مل چکاہے،۔ندیم رضا نے سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا، اور انہوں نے وزیرستان میں رجمنٹ کی کمانڈ بھی کی، وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈر بھی رہے ہیں۔ جنرل ندیم رضا دسمبر 2016 میں کورکمانڈر راولپنڈی اور اگست 2018 سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ پر فائر رہے ہیں۔جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے اور ان کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر سے ہو گا.

مزیدخبریں