ماضی میں شوبازیو ں کے سوا کچھ نہ کیا گیا :سعید ورک

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعید ورک نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کے دور میں پنجاب میں ریکارڈ ترقی ہوئی حالانکہ ماضی میں شوبازیو ں کے سوا کچھ نہ کیا گیا موجودہ حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبے کی جانب پہلا قدم ہے جس سے پی ٹی آئی کا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد یوسف ورک، سید اعظم حسین شاہ، سید سجاد حسین شاہ، چوہدری عثمان اکرم ورک، چوہدری عمران اکرم ورک اور چوہدری اویس انور ورک کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری محمد سعید ورک نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو اسمبلیوں میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے الیکشن میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا جو وعدہ کیا اس کی جانب قدم اٹھ رہے ہیں اور ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ قائم کئے گئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن