اسلام آباد(قاضی بلال؍خصوصی نمائندہ)ایک سال کے بعد بالآخر فارمیسی کونسل مکمل ہوگئی وفاقی وزارت قومی صحت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے کئی دہائیوںسے کونسل پر مسلط ممبران کو اکھاڑ پھینکا اور نئے ماہرین کی کونسل قائم کر دی جس کسی بھی پرانی شخصیت کو شامل نہیں کیا گیا ہے نوٹیفکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اشرف نے جاری کیا ہے نئی کونسل میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ صفی ملک کونسل کے صدر (ایکس افیشو )ہونگے جو ایم بی بی ایس ہیں جن کا فارمیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پندرہ میں سے بارہ ممبران کا تقرر کیا گیا ہے تین کی نامزدگیاں بعد میں کی جائیںگی ۔ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر مہ جبین ڈین اینڈ چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی فیکلٹی آف فارمیسی فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس اینڈ سائنسز ایڈ ٹیکنالوجی کراچی ٗ ڈاکٹر محمد اخلاق اسسٹنٹ پروفیسر گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان ٗعبید خان چیف انسپکٹر آف ڈرگ سیکرٹری فارمیسی کونسل یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ ٗڈاکٹر غلام رازق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی فیکلٹی آف فارمیسی یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ ٗپروفیسر ڈاکٹر محمد علی گھوٹو چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی یونیورسٹی آف پشاور ٗ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد چیئرمین ڈپارٹمنٹ آف فارماسوٹیکل کیمسٹری ٗفیکلٹی آف فارمیسی اسلامک یونیوسٹی آف بہاولپور ٗعلی احمد آغا سیکرٹری فارمیسی کونسل آف بلوچستان بطور ایکس افیشو ممبر ہونگے ٗ تنویر احمد صدیقی سیکرٹری فارمیسی کونسل آف سندھ کراچی ٗ محمد ابراہیم سیکرٹری فارمیسی کونسل آف کے پی کے پشاور اور ملک ارشاد سیکرٹری پنجاب فارمیسی کونسل لاہورکی تعینات ہوئے ہیں ۔ ان سب کی نامزدگیاں صوبوں نے خود سے میرٹ پر کی ہیں ۔تین ممبران کی نامزدگیاں بھی جلد ہو جائے جن میں وفاق کی جانب سے ٹیچر آف فارما سوٹیکل کیمسٹری ٗ پی پی اے اور ڈرگ کنٹرولر آف گورنمنٹ آف پاکستان نامزد کئے جائیں گے اور ان کے نوٹیفیکیشن الگ سے کئے جائیں گے ۔
فارمیسی کونسل مکمل، وزارت قومی صحت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
Nov 21, 2020