نجی تعلیمی اداروں نے 24نومبر سے سکول بند کرنے کی تجویز کومسترد کردی 

اسلام آباد(نا مہ نگار)جڑواں شہروں کے نجی تعلیمی اداروں نے وفاقی حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے بند کرنے کی تجویز کومسترد کرتے ہوئے مذہبی وسیاسی جماعتوں، وکلا، وفاق المدارس اور سول سوسائٹی کیساتھ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی(PES)کی ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاس سوسائٹی کے صدرحافظ محمدبشارت کی زیر صدارت ہواجس میں جنرل سیکرٹری ابرار حسین ،قاری آصف،حامد اعوان، حمزہ بلال بلوچ اور دیگر ممبر ان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کی ممکنہ بندش کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور اس بات پر ا تفاق پایاگیا کہ نجی سیکٹر تعلیمی اداروں کی مزید بندش کے متحمل نہیں ہوسکتا۔اس حوالے سے صوبائی وز یر تعلیم مرکزی وزیر تعلیم سے ملاقات کر کے انکو خدشات سے آگاہ کیا جائے گا اور انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جائیگا۔ اجلاس میں سکولز بندش کے نقصانات کا بھی جائز ہ  لیا گیا اور اس حوالے سے ایک کمیٹی ترتیب دی گئی جو ملک بھر کے تمام پرائیویٹ سکولز کالجز کی تنظیمات سمیت سیاسی ومذہبی جماعتوں، وکلا، تاجروں، وفاق المدارس اور سول سوسائٹی سے رابطہ کرکے آئند کا لائحہ عمل بنائے گی۔ آخر میں ایک قرارداد پاس کی گئی جس میں یہ طے پایا کہ اگر سکولز کو بند کیا گیا تو سڑکوں پہ احتجا ج کیا جائیگا اور دھرنا دیا جائیگا کیونکہ اگر سکولز بند کرنے ہیں تو بازار مارکیٹیں پارکس سب کو بند کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن