اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کے معاملے پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف ان چیمبر اپیل دائر کر دی گئی۔ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، نہ ہی درخواست میں بتایا گیا کہ کون سا عوامی مفاد متاثر ہوا ہے۔ درخواست کی زبان ناقابل فہم ہے اور درخواست میں ناقابل فہم استدعا کی گئی ہے۔
آئی جی سندھ کا معاملہ‘ رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراض کے خلاف ان چیمبر اپیل دائر
Nov 21, 2020