کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کی وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے کہا کہ طالبان نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے 34 میں سے 23 صوبوں میں حملے کئے۔گزشتہ روز ان کا ایک حملہ شمال مشرقی صوبہ بدخشاں میں مائی مے کے مرکز پر ہوا تھا ، جہاں بدخشاں کے رکن پارلیمنٹ حجت اللہ کھیرمنڈ کے مطابق ، افغان سکیورٹی فورسز کے کم از کم 25 ارکان ہلاک اور سات لاپتہ ہیں۔ غیر ملکی بدخشاں کے سرحدی علاقوں میں جنگ کی رہنمائی کر رہے ہیں ، مائی مے میں مقامی لوگوں سے ہمیں موصولہ اطلاعات کے مطابق غیر ملکی بھی موجود تھے۔ ان کا کردار اہم تھا۔انہوں نے کہا کہ غیرملکی جنگجوؤں نے مائی مے ضلع پر حملے میں طالبان کو بڑی مدد فراہم کی۔