یوگنڈا: صدارتی امیدوار کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرے،37ہلاک،5 سوسے زائد گرفتار

Nov 21, 2020

کمپالا (نیٹ نیوز) یوگنڈا میں صدارتی امیدوار کی گرفتاری کے نتیجے میں شروع ہونے والے مظاہروں میں 37 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق صدارتی امیدوار اور پاپ سٹار باب وائن کی گرفتاری کے بعد دارالحکومت کمپالا میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے تیز دھار پانی، آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔ اب تک پانچ سو سے زائد گرفتاریاں بھی عمل میں آچکی ہیں۔ حکام نے مشتعل افراد اور افراتفری پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب کر لیا ہے۔

مزیدخبریں