وینا ملک نے مجھے لاپتہ کرانے  کی دھمکی دی: سابق شوہر اسد خٹک

Nov 21, 2020

لاہور (آن لائن)  اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وینا ملک نے مجھے لاپتہ کروانے کی دھمکی دی ہے۔  اسد خٹک نے کہا کہ دبئی میں میرے بچوں کے ساتھ نامعلوم افراد رہتے تھے۔ میرے بچوں کو غیر قانونی  پاکستان کیسے بھیجا گیا، اس حوالے سے جلد  پنڈورا باکس کھولوں گا۔ یاد رہے کہ اداکارہ وینا ملک اور ان کے سابق شوہر اسد خٹک کے مابین بچوں کی تحویل اور ان سے ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔ اسد خٹک نے اپنے حالیہ بیانات میں وینا ملک پر بچوں کو پاکستان سمگل کرنے اور پاکستان میں مقیم اہل خانہ کو دھمکیاں دینے اور  بچوں کے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھی بھیج دیا تھا۔ اداکارہ وینا ملک نے  طلاق نامہ  شیئر کیا ایک  اور پیغام میں  لکھا کہ قانون اور شریعت کی رْو سے 25 ستمبر 2019ء  سے بچوں کی سرپرستی ان کے پاس ہے۔ اس کے جواب میں اسد خٹک نے دبئی کی عدالت کا ایک فیصلہ جاری کیا اور اس میں دعویٰ کیا کہ عدالت کا فیصلہ ان کے حق میں آیا تھا۔ اسد خٹک کی طرف سے اس عدالتی فیصلے کی تصویر بھی جاری کی گئی۔

مزیدخبریں