کوئٹہ (آن لائن) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے تھری اے الائنس کیس کے ایک اور ملزم سردار شادی خان کو سبی سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ڈیرہ مراد جمالی و گردونواح کے سینکڑوں لوگوں سے منافع کے جھانسہ پر کروڑوں روپے وصول کر کے روپوش تھا۔ ڈی جی نیب بلوچستان کی ہدایات پر مرکزی ملزم کاشف قمر کی گرفتار ی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ملزم کو احتساب عدالت کوئٹہ میں پیش کر کے 12 دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔