پنجاب میں7 افسروں کے تقرر و تبادلے‘ عامر عتیق ڈی پی  اوکاڑہ تعینات‘ 2 سیکرٹریز کو اضافی چارج 

Nov 21, 2020

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے دو سیکرٹریز کو اضافی چارج دینے سمیت 7 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر گریڈ 19 کے افسر عامر عقیق خان کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ صبا اصغر سے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ گریڈ 18کے افسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریو نیو )ڈی جی خان سمیع الحق فاروق کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس ،گریڈ 17کے افسر احمد حسن رانجھا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے دو سیکرٹریز کو اضافی چارج سونپ دیئے۔ سیکرٹری قانون بہادر علی خان کو سیکرٹری قانون جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جبکہ محمد عامر جان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں