لاہور (کامرس رپورٹر) ایف آئی اے نے فلمسٹار ثنا فخرکی ٹریول ہسٹری ایف بی آر کو فراہم کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اداکارہ ثنا فخرکی 25مئی 2004سے 8اکتوبر 2020تک کی 16سالہ ٹریول ہسٹری فراہم کردی۔امیگریشن ڈیٹا بیس کے مطابق فلم سٹار ثنا فخر نے 191مرتبہ بیرون ملک آمدورفت کی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق فلم سٹار ثنا فخر نے سال 2019میں اپنی آمدن 13لاکھ 58ہزار90روپے ظاہر کی، اور 79ہزار759روپے ٹیکس ادا کیا فلم سٹار ثناء نے اپنے تمام گوشواروں میں پراپرٹی انکم ظاہر کررکھی ہے۔
اداکارہ ثنا فخر نے 16برسوں میں 191بیرون ملک دورے کئے‘ ایف آئی اے نے ٹریول ہسٹری ایف بی آر کو فراہم کردی
Nov 21, 2020