لاہور، کراچی(کامرس رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ) ایک تولہ سونے کی قیمت 500روپے اضافے سے 113200روپے ہو گئی جس سے 24قیراط 10گرام سونے کی قیمت 428روپے اضافے سے 97050روپے ہو گئی۔ 22قیراط 10گرام سونے کی قیمت 88963روپے ہو گئی۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 11 پیسے اضافے سے 160.72 روپے ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 161 روپے برقرار ہے۔ رواں ہفتے ڈالر کی قیمت 2.56 روپے بڑھ چکی ہے۔
سونا 500 روپے تولہ، ڈالر 11 پیسے مہنگا
Nov 21, 2020