بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے فیض احمد فیض کا نام آمریت کیخلاف اعلان جنگ، برسی پر پیغام

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے 31 روزہ گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مجموعی طور پر گلگت بلتستان کے تین ڈویژنز اور 10 اضلاع میں 40 کارنر میٹنگز کی ہیں۔ بعد ازاں  بلاول بھٹو زرداری  نے ممتاز شاعر  فیض احمد فیض کی برسی پر پیغام  میں کہا ہے کہ فیض احمد فیض جمہور دوست سوچ کا نام اور آمریت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ آمر اور ان کی کٹھ پتلیاں آج بھی فیض کے نظریئے و فکر کا نام لینے سے خائف ہیں۔ فیض صاحب زندگی بھر استحصال کی ہر شکل کے خلاف لڑتے رہے۔ انہوں نے محنت کشوں کے حقوق اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے جدوجہد کی۔ اسی جدوجہد کی پاداش میں ان پر غداری کے الزامات لگائے گئے، پابند سلاسل رہے اور جلاوطن ہوئے۔ کیا فیض احمد فیض کو غدار قرار دینے والی سوچ آج شرمندہ ہے، یا نہیں؟۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...