امریکہ میں کرونا کے باعث بیروز گاری بڑھ گئی، الاوئنس کیلئے 7لاکھ42ہزار نئی درخواستیں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ محنت نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے ساتھ ساتھ گزشتہ ہفتے بے روزگاری الائونس کے لیے درخواست دینے والوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کو ایک نئے خطرے کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبر ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں کہاگیاکہ سات لاکھ 42 ہزار بے روزگار افراد نے الائونس کے حصول کیلئے نئی درخواستیں دائر کیں ہیں، جو کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 31 ہزار زیادہ ہیں۔ یہ مسلسل پانچواں ہفتہ ہے جب کہ بے روزگاری الاونس کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے کم ہے۔محکمہ محنت کا کہنا تھا کہ کل چھ اعشاریہ چار ملین افراد بے روزگار ہیں، جب کہ نومبر کے پہلے ہفتے بے روزگاری کی شرح چار اعشاریہ تین فی صد تھی۔بے روزگاری کی شرح میں اس سال ماہِ اپریل کے مقابلے میں نمایاں کمی ہوئی ہے جب بے روزگاری کی شرح 14 اعشاریہ سات فیصد تھی۔تاہم امریکہ میں کرونا وائرس کے ایک لاکھ 70 ہزار نئے متاثرین کے اندراج کے بعد، مختلف ریاستوں کے گورنروں اور میئرز نے کاروباری سرگرمیوں پر نئی قدغنیں عائد کرنا شروع کر دی ہیں، جنہیں مہینوں پہلے وائرس متاثرین میں کمی کے بعد نرم کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...