آرسی سی آئی کے دروازے طلباء کی راہنمائی کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں،ناصر مرزا

  راولپنڈی( نمائندہ خصوصی) نوجوان قوم کا حقیقی سرمایا ہیں پاکستان میں افرادی قوت کے شعبے میں بے پنا ہ صلاحیت موجود ہے اور اس صلاحیت کو مثبت سمت میں گامزن کر کے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کمرس کے صدر ناصر مرزا نے تربت یونیورسٹی بلوچستان میں فیکلٹی ممبران اور طلبا سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرسی سی آئی کے دروازے طلباء کی راہنمائی کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں پندرہ یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے سمجھوتے ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن