یو این گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرے : قاری سیف اللہ 

 مری(نامہ نگار خصوصی) نبی آخر الزماں حضرت محمد کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ضرورت ا س امرکی ہے کہ ہم مسلمان سیرت النبی کا بغور مطالعہ کر کے اپنی زندگی اسوہ حسنہ  کے مطابق گزاریں اورہم یہ مطالبہ کرتے ہیںکہ اقوام متحدہ نبی آخر الزماں کی شان میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کاروائی کرے ۔ان خیالا ت کااظہار ممتاز عالم دین اورسیاسی و سماجی شخصیت قار ی سیف اللہ سیفی نے پنجاب آرٹس کونسل مری، امن کمیٹی تحصیل مری اور تحصیل انتظامیہ مری کے زیر اہتما م ہفتہ تقریبات شانِ رحمت للعالمین کے سلسلے میں منعقدہ سیرت النبی کانفرنس کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،دیگر مقررین میں ممتاز عالم دین قاری محمد سعید عباسی، پروفیسر اسلم کھوکھر اور پر وفیسر شاہد حسن عباسی نے شانِ رحمت للعالمین پر روشنی ڈالی تقریب میں مری اور گردونواح کے ممتاز عالم دین، میڈیا کے احباب، سول افسران اور معززین شہر نے شرکت کی اور حضور کی شان میں پروقار تقریب منعقد کرنے پر مباکباد دی، اس کے علاوہ ہفتہ تقریبات شانِ رحمت للعالمین کے سلسلے میںمور خہ20 نومبرصبح دس بجے پنجاب آرٹس کونسل مری  میں محفل میلاد (خواتین) کا انعقاد کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن