پنڈی گھیب( نامہ نگار )تحریک لبیک کے مرکزی سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی اچانک وفات پر علاقے بھر سے انکے مداح دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ،اطلاع ملنے پر علامہ خادم حسین رضوی کے بھا ئی امیر حسین اہلخانہ کے ہمراہ جمعرات کی رات کو ہی لاہور روانہ ہو گئے جبکہ انتطامی افسران اور پولیس کی بھاری نفری بھی نکہ کلاں موجود رہی جو انکی متوقع تدفین سے قبل معاملات کا معائنہ کرتی رہی،ملک محمد انور خان، ملک امانت خان راول،ملک خرم علی خا ن،ملک لیاقت علی خان، پیر سید فیصل گیلانی، قاضی شفیق الرحمن، ملک سعد طارق،ملک عمر حیات،سیٹھ نثار احمد ،ملک ریا ض الدین اعوان،ملک حامد اقبال،سردار غلا م محمد نوشہر ہ،عاقب صدیق،ملک منصور علی خا ن، پرو فیسر بشیر احمد رضوی،علامہ رضا المصطفی،فقیر معین شہزاد چشتی الازہر ی،حافظ غلام جیلانی،حافظ ضیا الرحمن ،شکیل احمد چشتی ،حافظ عبدالباسط مدنی،سید توصیف شاہ ہمدانی،قاری ابوذر کھوڑ،قاری نور محمد اعوان،صدر بار خرم شہزاد ایڈووکیٹ،شیخ اسلم ایڈووکیٹ،سابق کونسلر طارق محمود کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور تحفظ ناموسِ رسالتؐ کے حوالے سے علامہ خادم حسین رضوی کے کردار کو سر ا ہتے ہوئے انکی وفات کو عالمِ اسلام کا بڑا نقصان قرار دیا ۔اسکے علاوہ تحصیل پنڈی گھیب سے تحریک لبیک کے ہزاروں کارکنان اور اہلسنت و جماعت سے وا بستہ شخصیات علامہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے مینارِ پاکستان لاہور کے لیئے روانہ ہو گئے ہیں۔