فتح جنگ (نامہ نگار ) تحر یک لبیک کے امیر علامہ خادم حسین رضوی کی اچانک وفات پر انکے آبائی ضلع اٹک کے سیاسی وسماجی اور مذہبی حلقو ں میں غم ویاس کی لہر دوڑ گئی سابق ضلع ناظم اٹک وممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک سچے عاشق رسول ؐ اور ممتاز عالم دین تھے جن کا تحفظ ناموس رسالت کیلئے جرات مندانہ کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا انہوں نے علامہ خادم حسین رضوی کے خاندان اور تحریک لبیک کے ذمہ داران سے اظہار تعزیت کیا دریں اثناء سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ،سابق وزیر مملکت سردارسلیم حیدر خان ،سابق پارلیمانی سیکرٹری آصف علی ملک ایڈووکیٹ،سابق ایم این اے محمد ذین الہی صادق، پیپلزپارٹی کے ڈویثرنل نائب صدر سردارناصر خان بنگو،ملک شہریار خان کھنڈہ ،صداقت خان برہان، سا بق چیئرمین ایم سی فتح جنگ ملک عابد دائود،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی ملک ریاست علی سدریا ل ،سابق چیئرمین حاجی اعظم پسوال، سابق چیئرمین سردارممتاز حسین ماجھیا ،پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر سردار ظہیر خان کھٹڑ،سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین خان ،سینئر صحافی سردارسلطان سکندر ،ملک غلام قادر آف حطار،سابق کونسلرز عابد عزیز خان ایڈووکیٹ ،حاجی اعظم ،ملک آصف بشیر ،مسلم لیگ ن پی پی3کے صدر سردارقدیر خان صدکال،ڈاکٹر ربنواز مہورہ،علامہ شاہد منصور نوارنی ،قاضی مشتاق احمد نقشبندی جھنگ ،علامہ شہزاد احمد ہزاروی نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میںعلامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر گہرے ورنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو مذہبی حلقوں کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور تمام رہنمائوں نے علامہ خادم حسین رضوی کی بلندی درجات اور مرحوم کے خاندان او رتحریک لبیک کے ذمہ دارن کیلئے یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ۔